ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تھوڑی سی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اب سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کی کمی کے بعد 2653 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔