پاکستان کرکٹ بہت اچھی ہے اور نسیم شاہ۔۔ اروشی روٹیلا ایک بار پھر نسیم شاہ کے قصیدے پڑھنے لگیں! دیکھیں اور کیا کہا؟

image

"پاکستان کرکٹ ٹیم بہت اچھی ہے، اور نسیم شاہ واقعی ایک بہترین کرکٹر ہیں،" بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔

یہ انکشاف انہوں نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے دوران کیا، جب ان سے پاکستانی ٹیم کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں تھا جب اروشی کا نام پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔ اس سے پہلے بھی 2023 کے ایشیا کپ کے دوران اروشی نے پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل نسیم شاہ کے ساتھ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔

اروشی نے نہ صرف نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی بلکہ انہیں ڈی ایس پی بننے پر بھی خصوصی پیغام بھیجا تھا، جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اروشی روٹیلا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے متعلق ان کے بیانات نے سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا کیا تھا۔

اس انٹرویو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گفتگو کا طوفان کھڑا کر دیا، جہاں مداحوں نے اروشی کے اس بیان کو لے کر مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US