میاں چنوں کے رہائشی نوجوان سے شادی کرنے کے لئے رومانیہ سے دلہن آگئی.. اسلامی نام کیا رکھا؟ دلچسپ ویڈیو

image

"ڈیڑھ سال پہلے ہماری فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی. اس کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا"

یہ کہنا ہے پاکستان کے میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد اعظم کا جو اپنی شادی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے.

اپنی شادی کے دن نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اعظم نے بتایا کہ ان کی دلہن کا تعلق رومانیہ سے ہے اور وہ ان کی محنت میں نہ صرف پاکستان آئی ہیں بلکہ انھوں نے شادی سے پہلے اسلام بھی قبول کرلیا ہے.

کرسٹینا نے اپنا اسلامی نام ایمان فاطمہ رکھا ہے. ان کی شادی بالکل پاکستانی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور محمد اعظم کے گھر والے بھی اس شادی سے بہت خوش ہیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US