محمد حارث بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔۔ دیکھیں بارات کی دلچسپ ویڈیوز

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز، محمد حارث، شادی کے بندھن میں بندھ گئے! پشاور میں منعقد ہونے والی شاندار بارات میں خاندان اور قریبی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ ولیمہ کی تقریب آج ہوگی۔

محمد حارث کے بھائی، محمد انس، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حارث کی شادی خاندان میں ہوئی ہے اور وہ اپنے بھائی کی نئی زندگی کے لیے خوشیوں بھرے سفر کی دعاگو ہیں۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے اپنے نکاح کی خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی تصویریں اور ویڈیوز بھی پوسٹ کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا، "آج میرے نکاح کا دن ہے اور میں اس عظیم نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔"

محمد حارث کی یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے، جہاں ان کے فینز اور کرکٹ شائقین دل کھول کر مبارکباد دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US