خیبر پختونخوا : فائر بریگیڈ سروسز ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تیاری

image

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام ریجنل میونسپل افسران، ڈائریکٹرز اور تحصیل میونسپل افسران کو ہدایت کی ہے کہ فائر بریگیڈ سروسز سے متعلق معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ ان خدمات کو ریسکیو 1122 کے حوالے کیا جاسکے۔

محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق 10 ستمبر 2025 کو بھیجے گئے خط کے تناظر میں اب تک درکار معلومات اور اعداد و شمار موصول نہیں ہوئی ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ اسٹاف کے حوالے سے ڈیٹا فوری طور پر گوگل فارم کے ذریعے فراہم کیا جائے تاکہ یہ معلومات متعلقہ حکام کو جمع کرائی جاسکیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام افسران دو دن کے اندر مطلوبہ معلومات ارسال کریں تاکہ ریسکیو 1122 کو صوبے بھر میں فائر بریگیڈ کی ذمہ داریاں منتقل کرنے کا عمل مکمل ہوسکے۔ یہ ہدایت صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز بشمول پشاور، مردان، چارسدہ، بنوں، سوات، ہری پور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، اورکزئی، جنوبی و شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں کو جاری کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US