سانحہ گل پلازہ: باقیات سے مزید 12 افراد کی شناخت ہوگئی

image

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی۔

سی پی ایل سی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق 12 افراد کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا اور گل پلازہ میں پروف آف پریزنس سے کی گئی۔

سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے شاپنگ کیلیے آنے والی فیملی کے 3 افراد کی شناخت ہوئی ہے، اینٹی موٹم ڈیٹا سے عمر نبیل، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ اور بیٹے علی کی باقیات کی شناخت ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں اینٹی موٹم ڈیٹا سے خضر علی، حیدر علی، عامر علی، ابوبکر، یاسین، صداقت اللہ، یوسف خان، نعمت اللہ اور عبداللہ کی شناخت بھی ہوئی ہے۔

سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق شناخت کے بعد جاں بحق 12 افراد کی باقیات لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد میں سے اب تک 39 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، 20 کی شناخت ڈی این اے، 6 کی چہرہ شناسی اور ایک کی شناختی کارڈ سے کی گئی۔

دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی 31 میتیں اب تک لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

7 میتیں چہرہ شناسی جبکہ 24 میتوں کی شناخت D.N.A سے ہونے کے بعد ایدھی سردخانے سے لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں، جبکہ ایدھی سردخانے میں موجود 42 ناقابل شناخت میتوں میں سے محمد حسام،خضر علی،حیدر علی اور ابوبکر کی شناخت D.N.A سے ہوگئی ہے۔ میتیں تاحال ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US