پنجاب میں پی ٹی آئی کو لگام ڈالنے میں شہرت رکھنے والے ڈاکٹر عثمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
وہاں سے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور کی جگہ گریڈ 21 کے افسر عبدالکریم کو آئی جی پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کے قریبی بااعتماد افسر اور پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کی پوسٹ گریڈ 22 کی ہونے کے باوجود گریڈ 21 کے افسران لگائے گئے ہیں تاکہ حکومت اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرسکے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا حالیہ اقدام نہ صرف میرٹ کے دعوؤں کی نفی ہے بلکہ یہ سینئر اور قابل افسران میں بھی مایوسی کا سبب بنے گا۔
دوسری جانب ڈاکٹر عثمان انور کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تقرری سے ادارے میں شفافیت، کارکردگی اور مؤثر قانون نافذ کرنے کے عمل میں واضح بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔