علی حسن زہری ڈی سیٹ، وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

image

وفاقی آئینی عدالت نے وزیر زراعت بلوچستان علی حسن زہری کو نااہل قرار دیتے ہوئے ڈی سیٹ کردیا۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 کی انتخابی عذرداری کا فیصلہ 29 جنوری کو محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صالح بھوتانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی بی 21 سے انہیں کامیاب قرار دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا۔

صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ علی حسن زہری نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US