اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ میں ایک نیا انتظامی تنازع کھڑا ہوگیا ہے، جہاں ایڈیشنل سیکرiٹری داخلہ کی تعیناتی بار بار تبدیل ہونے سے ابہام پیدا ہوگیا۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے راجہ رفعت مختار کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ تعیناتی منسوخ کردی، جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق راجہ رفعت مختار کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
تاہم چند ہی گھنٹوں بعد راجہ رفعت مختار کو دوبارہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ تعینات کردیا گیا، مگر یہ نوٹیفیکیشن بھی بعدازاں منسوخ کر دیا گیا۔
بار بار جاری اور منسوخ ہونے والے نوٹیفیکیشنز نے وزارتِ داخلہ میں انتظامی بے یقینی کو جنم دے دیا ہے، جبکہ معاملہ اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔