افغان سرزمین دہشت گردی کیلیے استعمال ہو رہی ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

image

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں 80 بے گناہ پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ان حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرزمین پر کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

خطاب کے دوران عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں جاری انسانی بحران اور خواتین کے حقوق کی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US