آٹو سیکٹر کیلیے بجٹ میں بڑی خوشخبری متوقع، ٹیکس میں نمایاں کمی ہوگی

image

آٹو سیکٹر کیلیے بجٹ میں بڑی خوشخبری متوقع، ٹیکس میں نمایاں کمی ہوگی۔

ہائبرڈ، الیکٹرک اور ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں آئندہ بجٹ میں سستی ہوں گی۔ بڑی آٹو کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے، گاڑیاں 25 لاکھ روپے تک سستی ہو رہی ہیں۔

مکمل الیکٹرک"میڈ ان پاکستان گاڑی" اسی سال جون تک مارکیٹ میں آجائے گی۔ الیکٹرک گاڑی کی قیمت دس لاکھ سے نیچے آ جائے گی۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حماد منصور نے کراچی میں صحافیوں سے افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیتھیئم بیٹری کی پہلی فیکٹری مئی تک پاکستان میں پیداوار شروع کردے گی۔ دوسری کا ستمبر میں آغاز ہوگا۔

74 فیصد بیٹری کے اجزاء پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہوں گے، الیکٹرک گاڑی کی کم قیمت کی وجہ لوکل اسپیئر پارٹس ہوں گے۔ الیکٹرک گاڑیاں ایک چارج پر 180 کلومیٹر تک چلیں گی۔ کچھ گاڑیوں کی چارجنگ 1200 کلومیٹر تک ہے۔ اسلام آباد سے چارج کر کے کراچی تک سفر کیا جا سکے گا۔

موجودہ دور میں سیمنٹ سیکٹر اور دیگر فیکٹریاں بیٹری کی جانب منتقل ہو رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر 96 ڈالر کی بیٹری امپورٹ ہو رہی ہے تو مقامی سطح پر 72 ڈالر تک بنے گی۔

وزیرِ اعظم کے پی اے وی ای پروگرام کے تحت 40 ہزار موٹر سائیکل اور رکشہ سبسڈی پر دیئے جا رہے ہیں، الیکٹرک گاڑیوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیرِ اعظم کی نئی آٹو پالیسی میں لوکلائزیشن کی جانب منتقل ہو رہے ہیں، ایکسپورٹ کی بنیاد لوکلائزیشن ہے، جس سے مسابقت پیدا ہوگی۔ وزیرِ اعظم کی پالیسی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی جائے گی۔

دو سال میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کریں گے، گاڑیوں کا پلانٹ لاہور میں بیٹریوں کا پلانٹ کراچی میں نصب ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US