حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے محکمہ صحت راولپنڈی اور ریڈ سوسائٹی کے تحت ورکشاپ

image

بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت پر آگاہی مہم کے حوالے سے محکمہ صحت راولپنڈی اور ریڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں بچوں اور ماؤں کی صحت کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احسان غنی، ضلعی پریونیٹو آفیسر ڈاکٹر جواد زاہد، ڈاکٹر حارث، ڈاکٹر نوید قاسم اور دیگر موجود تھے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت اور صحت کے ادارے والدین کو بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں، پیدائش سے لے کر 2 سال کی عمر تک بچوں کو بار حفاظتی ٹیکے لگوانا نہ صرف ضروری بلکہ زندگی بچانے والا اقدام ہے۔

حکومت کے مطابق حفاظتی ٹیکے بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں، اور بروقت لگانے سے معذوری اور شرح اموات میں کمی آتی ہے۔

والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ ہمیشہ محفوظ رکھیں اور مقررہ شیڈول کے مطابق تمام ٹیکے لگوائیں، سرکاری اسپتال، مرکز صحت اور علاقائی ویکسی نیٹر پر یہ ٹیکے مفت دستیاب ہیں، معمولی بخار یا نزلہ زکام میں بھی حفاظتی ٹیکے لگوائے جا سکتے ہیں، اور بخار کی صورت میں پیراسیٹامول دیا جا سکتا ہے۔

حکومت نے زور دیا ہے کہ والدین بروقت حفاظتی ٹیکے لگوا کر اپنے بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US