مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کا اہم امور پر 2 روزہ اجلاس شروع

image

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پارٹی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا دو روزہ غیر معمولی اجلاس آج مورخہ 4 اپریل کو پشاور کے مفتی محمود مرکز میں شروع ہو رہا ہے، جو 5 اپریل تک جاری رہے گا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان، اسلم غوری اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین پشاور پہنچ چکے ہیں، جبکہ ملک بھر سے اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے آج پشاور پہنچ جائیں گے۔

اس اہم اجلاس کا ایجنڈا انتہائی وسیع ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران مجموعی حکومتی کارکردگی اور اہم عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی، جن میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، امریکا-اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات، اور پاک-افغان سرحدی صورتِ حال سمیت اس سے جڑے مضمرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس اجلاس کے اختتام پر پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US