اسلام آباد میں شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں زیادتی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ مسافروں کی نقل و حرکت سے متعلق پولیس کو بروقت آگاہ کرے۔
محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے لیے محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے, انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ٹریفک نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے گا۔
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی شہریوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کی بہتری میں تعاون کرنے کا عندیہ دیا۔