اسلام آباد ٹاکس کے شرکا کیلیے ویزا فری سہولت پر دفتر خارجہ کی وضاحت

image

ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے ویزا فری سفر کی اجازت سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے یہ سہولت صرف اسلام آباد ٹاکس میں شریک ممالک کے وفود کیلیے فراہم کی ہے۔ اس اقدام کے تحت ایران اور امریکا کے وفود سمیت متعلقہ صحافیوں کو ویزا فری سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف مذاکرات کی مدت تک محدود ہوگی اور اس کا اطلاق تیسرے ممالک کے شہریوں پر نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US