ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر نے ملک کی موجودہ صورتحال اور عالمی دباؤ کے تناظر میں ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایک متحد قیادت، پُرعزم قوم اور مضبوط مسلح افواج کسی بھی دشمن کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے 9 کروڑ عوام کی یکجہتی کے سامنے تمام مخالفین بے بس ہوچکے ہیں۔
محمد مخبر نے امریکی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس اب ایرانی عوام کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہا۔ ان کے مطابق ایران کی اندرونی طاقت اور عوام کا اپنی قیادت پر اعتماد ہی وہ بنیادی عوامل ہیں جنہوں نے عالمی طاقتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر ایران پر دباؤ کے حوالے سے مختلف بحثیں جاری ہیں۔