معرکۂ حق کو ایک برس مکمل ہونے کو ہے، اور اس دوران عالمی منظرنامے میں پاکستان کا کردار نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
مبصرین کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ضرور ہوا، تاہم پاکستان نے تدبر، مؤثر حکمتِ عملی اور فعال سفارت کاری کے ذریعے صورتحال کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی قیادت نے عالمی برادری کے ساتھ روابط کو مستحکم کیا اور اپنے مؤقف کو مدلل اور پُراعتماد انداز میں پیش کیا، جس کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی فیصلوں میں پاکستان کو نظر انداز کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کامیاب سفارتی اقدامات، مضبوط قومی بیانیہ اور اندرونی یکجہتی نے پاکستان کی عالمی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے۔
ماہرین کے نزدیک پاکستان نہ صرف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ عالمی امن اور استحکام کے فروغ میں بھی ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابیاں مربوط قومی وژن اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، جس نے مشکل حالات میں بھی ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا۔