تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق چیف منسٹر تھائی لینڈمس تھائی لینڈ معرکہ حق بنیان مرصوص کی تقریبات میں شمولیت کے لیے پاکستان پہنچ گئی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ڈیجیٹل دنیا میں جہاں اکثر تنازعات جنم لیتے ہیں، وہیں کبھی کبھار یہی پلیٹ فارمز ایسی خوبصورت کہانیاں بھی رقم کر دیتے ہیں جو دلوں کو جوڑ دیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک منفرد اور دلچسپ داستان سامنے آئی ہے، جہاں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی ”نوک“ پاکستانی نوجوان ”شیر خان“ کی محبت میں مبتلا ہوگئی۔ نوک کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکے سے محبت پاک فوج کی شاندار کارکردگی بنی میں ذاتی طور پر پاک آرمی کو دل وجان سے چاہتی ہوں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات ٹک ٹاک پر ہوئی، جہاں ابتدا میں ایک ویڈیو پر ہونے والی تلخ جملوں کی لڑائی نے باقاعدہ بحث کی شکل اختیار کر لی۔ مگر وقت کے ساتھ یہی تکرار بات چیت میں بدلی، بات چیت دوستی میں اور پھر یہ دوستی ایک لازوال محبت کی کہانی بن گئی۔
خصوصی انٹرویو میں ”نوک“ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، خلوص اور محبت نے اسے بے حد متاثر کیا۔ اس نے کہا کہ ”میں نے پاکستان کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا، لیکن شیر خان سے مل کر اور ان سے بات کر کے مجھے احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ واقعی بڑے دل والے ہیں۔“
دوسری جانب ”شیر خان“ کا کہنا تھا کہ یہ رشتہ غیر متوقع ضرور تھا، مگر سچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ثقافت، زبان اور فاصلے جیسے تمام فرق اس محبت کے آگے بے معنی ہوگئے۔
انٹرویو کے دوران نوک نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ”پاکستان آرمی زندہ باد“ کے نعرے بھی لگائے، جس پر ماحول جذباتی اور پُرجوش ہو گیا۔ نوک کو پاکستانی افواج پاکستانی کھانے پاکستان کے لوگ اور پاکستان کے سیاحتی علاقے بہت پسند ہیں، نوک نے لاہور، اسکردو، گلگت بلتستان، کراچی اور مری کی سیر بھی کی ہے۔
نوک کا کہنا ہے کہ پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز ہیں جب میں ایئرپورٹ اسلام آباد آئی تو سینکڑوں لوگوں نے میرا والہانہ استقبال کیا جب میں نے پاکستان آنے کا اپنے گھر والوں اور دوستو کو بتایا تو سب نے مجھے ڈرایا کہ پاکستان غیر محفوظ ملک ہے لیکن جب میں پاکستان پہنچی تو وہ سب شکوک وشبہات غلط تھے پاکستان اور پاکستانی بہت اچھے ہیں۔
یہ کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ محبت سرحدوں، زبانوں اور ثقافتوں کی محتاج نہیں ہوتی، بلکہ دلوں کے سچے جذبات ہی اسے پروان چڑھاتے ہیں۔