پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران اور کارکنان کے لیے عمر کی حد 35 برس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تنظیمی فیصلے کا مقصد نوجوان قیادت کو آگے لانا اور تنظیم کو فعال بنانا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ان ہدایات کی روشنی میں ان کے پولیٹکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو نے تنظیم سازی کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت پی وائی او کراچی ڈویژن اور اضلاع کے مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔
وہ تمام کارکنان جو ان عہدوں کے خواہش مند ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کریں۔
اس اقدام سے پارٹی کے یوتھ ونگ میں نئے اور متحرک چہروں کو ذمہ داریاں سونپنے کی راہ ہموار ہوگی۔