راولپنڈی کے ”پانڈا“ نامی بیل کے چرچے، طاقت اور خوبصورتی پر انعام جیت لیا

image

راولپنڈی کے علاقے کرتارپورہ سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد اسلم المعروف بالا جی کے بیل ”پانڈا“ نے پاکستان بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے خوبصورت اور طاقتور بیلوں کے مقابلے میں پانڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کا انعام اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے پیچھے سالہا سال کی محنت، محبت اور لگن شامل ہے۔

دلچسپ اور متاثر کن بات یہ ہے کہ اس بیل کو پالنے والے سن سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں، مگر جانوروں سے ان کی محبت کسی زبان کی محتاج نہیں۔ ان کی انتھک محنت اور لگاؤ نے ”پانڈا“ کو پورے پاکستان میں پہچان دلائی۔

اسی طرح ”فخرِ راولپنڈی“ نامی بیل نے گزشتہ سال چوتھی پوزیشن حاصل کر کے شہریوں کی توجہ حاصل کی تھی۔ مالک کے مطابق اس سال سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ”فخرِ راولپنڈی“ کو قربان کیا جائے گا۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی اہالیانِ راولپنڈی کی بڑی تعداد ان خوبصورت بیلوں کو دیکھنے کے لیے کرتارپورہ پہنچ رہی ہے۔ شہری بیلوں کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بنا رہے ہیں جبکہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US