یوم تکبیر کا نام تجویز کرنے والی صفیہ اعجاز کون ہیں؟

image

یومِ تکبیر پر 28 مئی 1998ء کو جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے، تو تحصیل پیرمحل، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ یہاں کی مایہ ناز ماہرِ تعلیم، سابقہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول رجانہ، مسز صفیہ اعجاز نے اس دن کا نام ”یومِ تکبیر“ تجویز کیا۔ اس کے صلے میں انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اعزازی سند اور نقد انعام سے نوازا۔

یاد رہے کہ مسز صفیہ اعجاز کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے ہے۔ ان کے ایک بھائی، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری محمد شاہد سعید، سابق ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی لاہور بھی رہ چکے ہیں، جو قیامِ پاکستان میں مہاجرین کی آبادکاری سے لے کر آج تک فلاحی اور علمی کاموں میں سرگرمِ عمل رہے ہیں۔

ان کے سسر چوہدری شیر محمد حمید سے سابق شاعرِ پاکستان فیض احمد فیض علمی و ادبی معاملات پر تبادلۂ خیال کرتے رہے ہیں۔

ان کی اکلوتی بیٹی نشیط اعجاز زوجہ میاں نصیر احمد، اس وقت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 320 گ ب، تحصیل پیرمحل میں بطور پرنسپل فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور اپنے والدین کے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔

میاں نصیر احمد بطور قانون گو محکمہ ریونیو میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی زیرِ نگرانی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US