راولپنڈی میں شہریوں کے لیے فی سبیل اللہ دسترخوان کا اہتمام

image

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں ہر گھر میں سنتِ ابراہیمی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں، وہیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کیلیے بڑے دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے تینوں دن جاری رہنے والے اس فلاحی پروگرام میں روزانہ ہزاروں افراد کیلیے کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار افراد میں تیار شدہ کھانا تقسیم کیا جائے گا، جبکہ مستحق اور ضرورت مند 27 ہزار گھرانوں تک قربانی کا گوشت بھی پہنچایا جائے گا تاکہ عید کی خوشیوں میں ہر طبقہ شریک ہوسکے۔

اس موقع پر انجینئر مبین صدیقی نے ہماری ویب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور مستحق افراد کی مدد ہی ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ صرف قربانی کا نام نہیں بلکہ ایثار، محبت اور بھائی چارے کا عملی پیغام بھی ہے۔

راولپنڈی میں جاری اس بڑے فلاحی اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ دسترخوان پر آنے والے افراد نے انتظامات کو خوش آئند قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US