راولپنڈی: کرکٹ میچ، عید تعطیلات میں بہتر کارکردگی پر ٹریفک افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی

image

راولپنڈی: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم نے کرکٹ میچ اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات پر افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 900 سے زائد ٹریفک اہلکار 24 گھنٹے شاہراہوں اور اہم مقامات پر تعینات رہے۔ مؤثر ٹریفک پلاننگ اور بروقت اقدامات کی بدولت کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فرحان اسلم نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے تمام افسران اور جوانوں نے انتہائی محنت، لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے شہریوں کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پلان کو کامیاب بنانے میں عوام نے بھرپور تعاون اور صبر کا مظاہرہ کیا، جس پر وہ ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس آئندہ بھی شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات اور مؤثر انتظامات فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US