آئندہ مالی سال صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت کتنی رقم منتقل کی جائے گی؟

image

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جس کے تحت قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر 8 ہزار 200 ارب روپے سے زائد منتقل کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 4 ہزار ارب روپے سے زائد فنڈز ملنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے حصے میں 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ رقم آنے کی توقع ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کو ایک ہزار 300 ارب روپے سے زائد جبکہ بلوچستان کو تقریباً 750 ارب روپے فراہم کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 8 ہزار ارب روپے سے کم فنڈز منتقل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، حالانکہ وزارت خزانہ نے موجودہ مالی سال کے لیے این ایف سی کی مد میں 8 ہزار 205 ارب روپے مختص کیے تھے۔

حتمی اعداد و شمار وفاقی بجٹ کی منظوری اور محصولات کی وصولیوں کی بنیاد پر طے کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US