راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کا گوشت کھلے عام فروخت ہوتا رہا

image

عیدالاضحیٰ کے موقع پر راولپنڈی کی معروف جامعہ مسجد روڈ قربانی کے گوشت کی خرید و فروخت کا بڑا مرکز بن گئی، جہاں مختلف علاقوں سے جمع کیا گیا بڑا اور چھوٹا گوشت کھلے عام فروخت کیا جاتا رہا۔

علاقے میں قائم عارضی مارکیٹ میں گوشت نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے پہنچ رہی تھی۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں سستے داموں گوشت کی دستیابی ان کے لیے بڑی سہولت ثابت ہورہی ہے۔

مارکیٹ میں مختلف اقسام کا گوشت فروخت کیا گیا جبکہ دکانداروں کے مطابق عید کے ایام میں طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مناسب قیمتوں کے باعث وہ اپنی ضرورت کے مطابق گوشت خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ یہ گوشت مضر صحت ہے اور خراب ہوچکا ہوتا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

دوسری جانب بعض حلقوں نے قربانی کے گوشت کی کھلے عام خرید و فروخت اور اس کی نگرانی سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔ تاہم جامعہ مسجد روڈ پر عید کے دنوں میں گوشت کی اس غیر رسمی مارکیٹ میں خریداروں اور فروخت کنندگان کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US