میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ ہل پارک پر جاری تعمیرات کرنے والا شخص پی ای سی ایچ ایس کی لیز دستاویز پر ملکیت کا دعویٰ کر رہا ہے، تاہم کے ایم سی نے ہل پارک کا کوئی بھی حصہ کسی شخص کو الاٹ نہیں کیا۔
1974 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہل پارک کا کل رقبہ تقریباً 56 ایکڑ ہے اور اصل لے آؤٹ پلان کے مطابق مذکورہ پلاٹ نمبر سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
ہل پارک تجاوزات معاملے پر کے ایم سی کی جانب سے تحقیقات اور لینڈ سروے کا عمل جاری ہے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ہل پارک اراضی کے سروے کے دوران پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے تجاوزات ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور اگر پی ای سی ایچ ایس نے لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔