حکومتِ سندھ نے اہم آئینی تقرری کرتے ہوئے بیرسٹر سید غلام شبیر شاہ کو نیا پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کردیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بیرسٹر سید غلام شبیر شاہ قانونی اور آئینی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے اہم فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔