متحدہ ورکرز فرنٹ کے تحت مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

image

متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ملازمین کے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ملازمین کے جائز حقوق غصب کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی میڈیکل انشورنس پالیسی کو فی الفور ختم کر کے اسے پرانی اصل حالت میں بحال کیا جائے تاکہ ملازمین کو علاج معالجے کی سہولیات میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

مقررین نے زور دیا کہ متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے پیش کردہ ’چارٹر آف ڈیمانڈ‘ کو فوری طور پر منظور کیا جائے اور اس کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے اسے لاگو کیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں ملازمین کو ریلیف مل سکے۔

مظاہرے کے دوران یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ ٹیکس (RRG) سے بیرونی وینڈرز کا خاتمہ کیا جائے اور ان کی جگہ ادارے کے ملازمین کے بے روزگار بچوں کو میرٹ پر تعینات کیا جائے، تاکہ ملازمین کے خاندانوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کے ان جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US