جی بی حکومت سازی: پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے وفود کی ملاقات و مشاورت

image

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان گلگت میں ایک مشاورتی ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں حکومت سازی کے ممکنہ فارمولوں، سیاسی تعاون، تجاویز اور دیگر ملکی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ اور صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ شامل تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیر امیر مقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں وفود نے حکومت سازی سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز کو اپنی اپنی مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد کا مؤقف تھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو سب سے بڑی جماعت بنا کر گلگت بلتستان کی قیادت کا مینڈیٹ دیا ہے، اور حکومت سازی کے تمام فیصلے جمہوری اصولوں، سیاسی مشاورت اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US