پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

image

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کھیلے جا رہے چار روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 137 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے میچ کے پہلے روز 60.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن کے کھیل کے دوران بابر اعظم اور اذان اویس 100، 100 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، جبکہ عبداللہ فضل بھی 50 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہوئے۔

ٹیم کی دیگر اننگز میں شان مسعود 70، سلمان علی آغا 46، عامر جمال 22 اور امام الحق 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر محمد رضوان 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US