راولپنڈی میں دفاع پاکستان ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت

image

جشنِ آزادی کے سلسلے میں راولپنڈی میں دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دفاع پاکستان ریلی سیدپور روڈ سے شروع ہو کر مری روڈ کے راستے راولپنڈی پریس کلب تک پہنچی۔ ریلی کی قیادت سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پارلیمانی لیڈر و مرکزی جنرل سیکریٹری بلوچستان عوامی پارٹی نے کی۔

چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل اور قبائلی رہنما نذیر جمال سمیت دیگر رہنما بھی ریلی میں شریک تھے۔

شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کے دوران ملی جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ریلی کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US