راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان بہنوں نے مصنوعی ذہانت (AI) اور خلائی تحقیق کے میدان میں منفرد پیش رفت کرتے ہوئے دو جدید ایپس تیار کر لی ہیں۔
23 سال کی عمر میں دو کتابوں کی مصنفہ ان بہنوں کی تیار کردہ پہلی ایپ سامنے والے شخص اور بالخصوص شریکِ حیات کے دلی جذبات اور نظریات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے، جبکہ دوسری ایپ دنیا سے رخصت ہو جانے والے پیاروں کی آوازوں اور یادوں کو یکجا کر کے AI کی مدد سے بات چیت جیسا ورچوئل احساس فراہم کرتی ہے۔
اس منفرد تصور نے ٹیکنالوجی کے ساتھ اخلاقیات اور رازداری کے حوالے سے بھی نئ بحث چھیڑ دی ہے۔
دونوں بہنیں اس وقت خواتین کے تحفظ کے لیے ایک نئی ایپ پر بھی کام کر رہی ہیں جسے جلد لانچ کیا جائے گا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موقع ملنے پر پاکستانی نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔