کراچی میٹرک بورڈ: سالانہ امتحانات کا پہلا دن

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں جماعت جنرل ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے پہلے دن 79 امتحانی مراکز میں صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کیلئے عربی، فارسی، بریل اور حسابات خانہ داری کے امیدواروں نے پرچے دیئے جو وقت مقررہ پر شروع کئے گئے-

 اور شیڈول کے مطابق وقت پر ہی مکمل ہوئے اس دوران مختلف ویجیلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جبکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میڈیا کے افراد کے ساتھ جن میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی شامل تھے ضلع سینٹرل کے مختلف امتحانی مراکز مون لائٹ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نیو کراچی اور گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی اسکول نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگرانی کرنے والے عملے اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ سینٹر کوآرڈینیٹر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد میں کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر نگرانی کے فرائض انجام دیئے جائیں انہوں نے اساتذہ اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی تلاشی کے وقت آج کسی کے پاس سے نقل کا مواد نہیں نکلا جس کا مطلب ہے کہ اب امیدواروں نے پڑھ کر امتحان دینے کا عزم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بیرونی مداخلت نہ ہونے سے بھی فضا سازگار ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بورڈ آفس میں ایک رپورٹنگ سیل بھی بنایا ہوا ہے جس میں امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی شکایت کے حوالے سے ان نمبرز 0323-2629271، 0314-8090690، 0345-2568103 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.