کراچی میٹرک بورڈ: نہم جماعت کے انرولمنٹ کارڈ 3اپریل سے جاری کئے جائیں گے

image
کراچی۔۔۔۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سال 2017کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم)سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے انرولمنٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ3اپریل سےاپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں متعلقہ سیکشن سے اپنے انرولمنٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔بعد ازاں میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2017-18اور نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کےچیئرمین نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کر کے 3اپریل سے 30اگست 2017تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 30اگست کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.