نویں و دسویں کے عملی امتحانات اور آج کا پرچہ

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت مطالعہ پاکستان کا پرچہ25اپریل منگل کو معمول کے مطابق ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ شب معراج کے باعث اسکولوں میں تعطیلات ہونے کے باوجود امتحان شیڈول کے مطابق ہی ہو گا۔

 بعد ازاں نویں اور دسویں سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ عملی امتحانات 2017شروع کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ، چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا کہ 5مئی 2017 سے شیڈول کے مطابق عملی امتحانات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان 26اپریل سے صبح9:30 بجے سے شام 5بجے تک میٹرک بورڈ کے ریسرچ سیکشن گراؤنڈ فلور بلاک B سے متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق26اپریل کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔27اپریل کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال۔28اپریل کوکورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، ملیر، گڈاپ، بن قاسم۔29اپریل کو لیاری، صدر، کیماڑی جبکہ 30اپریل کو اورنگی ٹاؤن، سائٹ اور بلدیہ جاری کئے جائیں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.