آبِ زم زم کے پانی کے چند قطرے ہی آپ کی بیماریوں میں ۔۔۔ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد

image

آبِ زم زم سے متعلق مختلف مذہبی معلومات اور تاریخ کا حوالہ آپ کو بھی معلوم ہوگا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے ایڑھیاں رگڑیں تو اس جگہ زم زم کا کنواں جاری ہو گیا اور جب سے آج تک پانی مستقل آ رہا ہے اور جرمن سائنسدان کرسٹیانو مٹائنو کے مطابق: '' یہ پانی کبھی ختم نہ ہونے والا شفا یاب پانی ہے جس میں ہائی کمپوزیشن ہائیڈرو لیول، سوڈیم اور معدنیات پائی جاتی ہیں جو اس کو شفاء یاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں''۔

امریکی ادارے پرکلن ایلمر کی 5 سالہ رپورٹ کے مطابق: '' زم زم کے پانی میں میگنیشئیم، فاسفورس، سلیکون، آکسیڈائز آئن، کیلشئیم کابائیڈز اور مختلف معدنی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس پانی کو دنیا کے کسی بھی پانی سے زیادہ شفاف بناتے ہیں''۔

ڈاکٹر یحیٰی کوشک بتاتے ہیں کہ: '' زم زم کا پانی مختلف قسم کی سنگین بیماریوں کینسر، تھائیرائیڈ، جلدی بیماریاں، شوگر، دل کا عارضہ اور کئی بیماریوں سے بچنے میں مدد دیتا ہے''۔

صحت کے مسائل میں مفید:

• طاقت:

جرمن سائنسدان ڈاکٹر نٹ فیفر کے مطابق: ''زم زم کا پانی انسان کے جسمانی خلیوں کی طاقت بڑھانے اور انرجی بوسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔''

• جلد:

اطالوی ڈاکٹر رچ فاؤ کہتے ہیں کہ: '' اس پانی میں سوڈیم اور وٹامن بی-6، سی اور ای کی بہترین مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔''

• ہکلاہٹ:

فرانسیسی ماہر رچی کف کا کہنا ہے کہ: '' ہکلاہٹ کا بہترین علاج زم زم کے پانی میں موجود ہے، کیونکہ اس میں کثیر مقدار میں وٹامن بی-1 پایا جاتا ہے جو ہکلاہٹ کو ختم کرنے میں سب سے زیادہ مددگار ہے''۔

• دماغی مسائل:

جنرل آف نیوروسائنس سوسائٹی کے مطابق: '' زم زم میں میگنیشئم، سیلینئم، وٹامن ڈی، سی اور فولک ایسڈ کے مرکبات پائے جاتے ہیں اسی وجہ سے دماغی مرض میں مبتلا افراد اس پانی سے شفا پاتے ہیں''۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.