گول روٹی بنانے والی یہ خوبصورت پاکستانی لڑکی کون ہے اور یہ کیسے مشہور ہوئی؟ جس کے چرچے بھارت میں بھی ہیں

image

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور اگر کوئی بھی اپنی منفرد ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردے تو کچھ ہی دنوں میں وہ سوشل میڈیا پر چھا جاتا ہے۔

ہر فرد مختلف طرز اور اپنے شوق کی مناسبت سے ویڈیو بناتا ہے اور اسے سوشل میڈیا سائٹس پر شئیر کر دیتا ہے تا کہ دیکھنے والے اس کی ویڈیو کو پسند کریں اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

ہمارے سامنے دنانیر مبین ( پاوری گرل) ایک جیتی جاگتی مثال ہیں جنہوں نے صرف 7 سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔

اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان کے کسی گاؤں سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جس کا نام آمنہ ہے، گول روٹیاں بنا رہی ہے اور مذکورہ ویڈیو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی پسند کی جا رہی ہے۔

آمنہ نامی لڑکی کی سادگی، معصومیت، دلکش مسکراہٹ اور ہاتھ میں پکڑی گول روٹی کی تصاویر و ویڈیوز نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

مذکورہ لڑکی کے نام سے انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ ہے جس کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد فالوورز ہوچکے ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ پر صرف 15 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ آمنہ ریاض خود اپنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کی بلکہ اسی علاقے کے ایک لڑکے نے لڑکی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

آمنہ کی ایک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 19 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک ریکارڈ ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.