میری 3 بیٹیاں ہیں اور میری بیٹی میری زندگی کی روشنی ہے ۔۔ 5 پاکستانی اداکار جن کا کوئی بیٹا نہیں

image

اکثر والدین بیٹوں پر فخر کرتے ہیں اور انہیں زیادہ اہمیت فراہم کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ یہ سوچتے ہیں کہ بیٹے ہی ہیں جو ہمارا مستقبل کا سرمایہ بن سکتے ہیں۔ لیکن معاشرے میں متعدد والدین جن کی صرف بیٹیاں ہیں اور وہ ان کی پرورش اسی طرح کرتے ہیں جیسے لڑکوں پر کی جاتی ہے۔ باپ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی ہر خواہش کو پورا کرتے ہیں۔

شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے اداکار موجود ہیں جن کو اللہ نے صرف بیٹیوں کی رحمت سے نوازا ہے اور انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ بیٹیاں ہی ان کی زندگی ہیں۔

آیے جانتے ہیں کہ وہ کونسے خوش نصیب اداکار ہیں جن کی جانوں میں ان کی بیٹیاں بستی ہیں۔

1- عدنان شاہ ٹیپو

باصلاحیت اداکار و ہدایتکار عدنان شاہ ٹیپو اپنی بیٹیوں سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتے ہیں اور اپنی پہلی جڑواں بیٹیوں پر انہوں نے خود کو دنیا کا خوش نصیب ترین انسان مانتے ہیں جہاں ایک ساتھ دو دو رحمتیں ان کے گھر کی رونق بنیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کی آواز سے ہی صبح اٹھتے ہیں اور انہیں اپنی ننھی پریوں پر ناز ہے۔

2- سلیم شیخ

ماضی کے مقبول اداکار سلیم شیخ اب ڈراموں میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں اور لگتا ہے کہ اب وہ اپنا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں۔ سلیم شیخ کی 3 بیٹیاں ہیں جن سے وہ وہ پیار کرتے ہیں۔ اداکار سلیم شیخ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر میں دکھائی دیتے ہیں۔

3- شان شاہد

لالی ووڈ انڈسٹری کے ایکشن ہیرو شان شاہد سے تو سب ہی واقف ہیں۔ اداکار شان شاہد چار بیٹیوں کے والد ہیں اور ان کی آنکھوں میں اپنی بیٹیوں کی محبت بہت زیادہ دکھائی دیتی ہے۔خیال رہے کہ شان شاہد کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام رانے، بہشتِ بریں، شاہ بانو اور فاطمہ شاہد ہیں۔

4- بشریٰ انصاری

شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ان فنکاروں میں شامل ہوتی ہیں جن کو اللہ نے صرف بیٹیوں سے نوازا۔ ان کی بیٹیوں کے نام میرا انصاری اور نریمن انصاری ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں۔ بشریٰ انصاری اکثر اپنی بیٹیوں سے ملاقات کرنے بیرونی ملک سفر کریت ہیں۔ بشریٰ انصاری اپنی بیٹیوں کے ساتھ چند تصویروں میں نظر آتی ہیں۔ البتہ ایک ساتھ کسی ٹی وی شو میں نہیں دکھائی دیں۔

5- عفت عمر

اداکارہ اور میزبان عفت عمر کی ایک ہی بیٹی ہے جس کا نام نور جہاں ہے۔عفت اپنی بیٹی کے ہمراہ اکثر مختلف تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں عفت سے ان کی بیٹی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بہت چمکتے ہوئے چہرے کے ساتھ کہا کہ نام سے ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میری بیٹی میری زندگی کی روشنی ہے۔نور جہاں نام ہے اس کا۔عفت عمر کی بیٹی ابھی سولہ سال کی ہیں اور عفت نے ان کی تربیت بھی اسی انداز سے کی جس طرح ان کی ہوئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.