ان سے تو افغانی بھی تنگ ہیں۔۔۔ عامر لیاقت کی فوجی کی وردی میں شہید ہونے والی تصویر افغانستان میں کیوں وائرل ہونے لگی؟

image

افغان میڈیا نے پنجشیر میں شہید ہونے والے پاکستانی کمانڈو کرنل عادل کی شہادت کی خبر شئیر کرنے کے ساتھ عامر لیاقت کی تصویر شئیر کردی ہے جو پاکستان میں فوراً وائرل ہوگئی ہے۔ یاد رہے افغانستان میں طالبان اور پنجشیر کی حکومت کے درمیان جاری جنگ اب ختم ہوچکی ہے اور طالبان نے پورے افغانستان پر اپنی فتح کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ وائرل ہونے والی تصویر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ہے جو تحریک انصاف سے منسلک ہونے کے علاوہ ایک سماجی شخصیت بھی ہیں اور اکثر اپنی متنازعہ باتوں اور حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔ تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان آگیا ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ان سے تو افغانی بھی تنگ ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts