کیا آپ کے موبائل میں بھی صاف آواز نہیں آرہی؟ جانیں ہینڈز فری اور موبائل کے اسپیکر کو صاف کرنے کے آسان طریقے جس کے بعد وہ چلیں لمبے عرصے تک

image

اگر آپ روزانہ کچھ دیر ہینڈز فری لگا کر میوزک سنتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کو کئی طرح کے انفیکشنز سے بچنے میں مدد کرے گا۔ موبائل فون اب ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایسا حصہ ہے جسے ہم کوشش کے باوجو ختم نہیں کرپاتے لیکن ہم اس کے نقصانات کو کم ضرور کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں hamariweb.com کے پڑھنے والوں کو بتایا جائے گا کہ کس طرح موبائل کے عام حصوں کو صاف کرکے ہم مختلف انفیکشنز سے بچ سکتے ہیں اور ہینڈز فری کو زیادہ عرصے تک استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔

کاٹن بڈز

ائیر پوڈز کے اندرونی حصے کو کاٹن بڈز سے صاف کیا جائے تو وہ زیادہ بہتر ہے اور اچھی طرح صفائی کرتا ہے۔ بس یہ دھیان رکھیں کہ کاٹن بڈز پر کسی طرح کا محلول نہ لگا ہو۔ کاٹن بڈز سے اندرونی حصے کی صفائی کے بعد ایک موٹے، خشک اور نرم کپڑے سے ائیر بڈز پونچھ دیں۔

ٹوتھ پک

اندرونی حصوں اور ننھی جالیوں کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پک کا استعمال ہلکے ہاتھوں سے کریں۔ ٹوتھ پک سے ہینڈز فری اور ائیر پوڈز کے علاوہ موبائل کا اسپیکر بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔

صاف کپڑا

ایک فلالین کا صاف ستھرا ٹکڑا بھی اپنے بیگ میں رکھیں۔ جس طرح چشمے کو نرم کپڑے سے بار بار صاف کرکے استعمال کیا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح موبائل اور اس کے اسپیکر اور ہینڈز فری کو بھی ایسے ہی کپٹے سے صاف کرتے رہنا چاہئے۔ مسلسل صفائی سے چیزوں کے اندر گرد نہیں جمے گی اور آپ محسوس کریں گے آپ کا ہینڈز فری اور اسپیکر پہلے کی نسبت جلدی خراب نہیں ہوں گے۔ اس سب کے علاوہ آپ جلد اور کانوں کے مختلف انفیکشنز سے بھی خود کو محفوظ رکھ سکیں گے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.