بھارت میں جا کر وہیں شادی کر لی ۔۔ پاکستان کے کون سے 3 مشہور نام ہیں، جو اب بھارت کو ہی اپنا ملک مانتے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی شخصیات کے بارے میں معلومات موجود ہے جو کہ دلچسپ بھی ہوتی ہے اور منفرد بھی۔ لیکن ستارے ایسے ہیں جو کہ پاکستانی تھے مگر اب بھارت میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عدنان سمیع:

عدنان سمیع پاکستان کے مشہور ترین گلوکار تھے، جو کہ اپنے منفرد موسیقی کی وجہ سے بھارت میں بھی مشہور تھے۔ لیکن شاید عدنان سمیع کو بھارتی مداحوں سے بے حد پیار تھا، تب ہی انہوں نے پاکستانی شہرت چھوڑ کر بھارتی شہرت حاصل کر لی۔

عدنان سمیع بھارت شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ رکھنے والی پارٹی بی جے پی کی کئی پالیسیز سے اتفاق بھی کیا۔ جبکہ انہوں نے بھارتی شہری رویا قریابی سے 2004 میں شادی کی تھی۔

جبکہ اب وہ بھارت میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر بھارتی ہی کہلانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ عدنان سمیع آج بھی پاکستان میں بتائی گئی یادوں کو یاد کرتے ہیں جبکہ بیٹے آزان کو بھی یاد کرتے ہیں۔

طارق فتح:

طارق فتح پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی ہیں جو کہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن اپنے متنازع نظریہ کی بنا پر وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا سے بھی انہیں کچھ خاص جواب نہ ملنے پر وہ بھارت چلے گئے، جہاں وہ بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف ایک اہم مہرا بن کر سامنے آتے ہیں۔ طارق فتح ہم جنس پرستی کے حق میں، شرعی قوانین کے خلاف موقف رکھتے ہیں۔ جبکہ اسلام کو بطور ماڈرن مذہب آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں جس میں وہ کئی تبدیلیوں کے حق میں بھی ہیں۔

عروصہ عالم:

پاکستانی صحافی عروسہ عالم صحافت کی دنیا میں مشہور صحافی سمجھی جاتی ہیں۔ 22 مئی 1955 کو پیدا ہونے والی عروسہ عالم دفاعی صحافی سمجھی جاتی ہیں، جو کہ دفاعی معاملات سے متعلق خبریں اور تجزیہ دیا کرتی تھیں۔ ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اگستہ 90 بی سب میرین سے متعلق تہکلہ خیز خبر پر کام کرنے والوں میں یہ بھی تھیں۔

خوبصورتی میں عروسہ عالم کسی سے کم نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے بے شمار ہیں۔

عروسہ عالم اس لیے بھی مشہور ہیں کہ وہ اب بھارتی پنجاب سے سابق وزیر اعلٰی امرندر سنگھ کے کافی قریب ہیں اور انہیں سابق خاتون اول پنجاب کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ عروسہ عالم اگرچہ پاکستان میں کافی مشہور ہیں مگر وہ بھارتی پنجاب میں بھی اہمیت اختیار کر گئی ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا انہیں پاکستانی ایجنٹ کے طور پر دیکھتا ہے۔ بھارت جانے کے باوجود وہ پاکستان کو یاد ضرور کرتی ہیں، چونکہ ان کا بیٹے فخر عالم پاکستان میں ہیں، تو اسی لیے وہ پاکستان کو بھول نہیں پاتی ہیں۔

عروسہ عالم 2005 میں پہلی مرتبہ بھارت گئی تھیں، وہ سیفما کی طرف سے ایک سیشن میں شرکت کے لیے گئی تھیں جہاں ان کی ملاقات سکھوندر سنگھ سے ہوئی تھی، جو کہ اس وقت مہمان خصوصی تھے۔ عروسہ اس کے بعد کئی مرتبہ بھارت گئیں اور امرندر سنگھ سے ملاقات کرتی تھیں۔ عروسہ امرندر سنگھ اور اپنے تعلقات سے متعلق کہتی ہیں کہ وہ اور امرندر سنگھ بہترین دوست ہیں مگر ہمارے درمیان عاشقی نہیں ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ہم زندگی کے اس موڑ پر ہیں جہاں عشق اور محبت اہمیت نہیں رکھتی۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اور بہت اچھے دوست ہیں۔ ہم پچھلے 16 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ میں پہلی بار امرندر سے 56 سال کی عمر میں ملی تھی جب ان کی عمر 66 سال تھی۔ اس عمر میں ہم دوست ہیں نا کہ عشق اور محبوب کی تلاش میں پھرتے مسافر۔ بھارتی میڈیا اور بھارتی پنجاب کے سیاسی منظر نامے میں عروسہ نے ایک طوفان برپا کر دیا ہے کیونکہ انہیں بہت سی نگاہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ تصور کرتی ہیں اور ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی جاسوس ہیں اور ان کے لیے کام کرتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.