کھانا کھاتے ہی بچے کو الٹیاں کیوں شروع ہوگئیں؟ تیزی سے پھیلنے خطرناک بیماری کو آسانی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ

image

ندا بچوں کے لئے کھانا پکانے میں مگن ہی تھی کہ اچانک فون بیل بجی۔ فون ٹھانے پر پتہ چلا کہ اس کے بیٹے ریان کے اسکول سے فون ہے۔ ریان کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ہے اور مسلسل الٹیاں ہو رہی ہیں۔ ندا بھاگی بھاگی اسپتال گئی اور ریان کو گھر لائی۔ ڈاکٹر کو دکھانے پر پتہ چلا کہ شاید اسکول بریک میں ریان نے کچھ الٹا سیدھا کھایا ہے جس کی وجہ سے اسے ہیضہ ہو گیا ہے۔

بیماری اور بڑتی ہوئی اموات

یہ افسوس ناک واقعہ صرف ندا کے ساتھ ہی پیش نہیں آیا بلکہ پاکستان میں پے در پے جاری ہونے والی ہیٹ ویو کی لہر سے اب تک کئی ہزار افراد ہیضے کے مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہیضہ ایک ایسی بیماری ہے جو گندے پانی اور ناقص کھانے کے زریعے جسم میں Vibrio cholera نامی بیکٹیریا کے داخل ہونے سے پھیلتی ہے۔ گزشتہ دنوں سی این این میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک اس بیمای سے 2 ہزار سے زائد افراد بیمار ہوچکے ہیں جن میں سے 6 کی اموات بھی ہوچکی ہیں۔

آلودہ پانی جان لیوا مرض کی وجہ

بدقسمتی سے ہندوستان اور پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی کی ذد میں آنے والے ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے۔ اس سال بھی گرمی کے آغاز سے ہی دونوں ملکوں کے علاقے پانی کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں اور جہاں پانی موجود ہے وہاں بھی پینے کے قابل نہیں ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر حصوں میں لوئر مڈل کلاس طبقہ گندا اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے لوگ تیزی سے ہیضے کا شکار ہورہے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

ماہرین کے بتائے طریقے جس سے ہیضے سے بچ سکتے ہیں

ماہرین نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جنھیں اپنا کر ہر طبقے کے لوگ اس موذی مرض سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچا سکتے ہیں۔

پانی ابال کر پئیں

آپ کے علاقے کا پانی جتنا بھی آلودہ ہو اگر آپ منرل واٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو کم سے کم اسے ابال کر ضرور پئیں۔ پانی کو ایک منٹ تک ابال کر آپ ہیضے کے جراثیم کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ نہانے کے لئے بھی پانی میں کلورین اور پھٹکری وغیرہ کا استعمال کریں۔

ہاتھ دھوئیں

کھانا کھانے سے پہلے ، کھانا کھانے کے بعد، باتھ روم جانے سے پہلے اور باتھ روم جانے کے بعد صابن اور صاف پانی سے ہاتھ لازمی دھوئیں۔

کھانے کو مکمل پکائیں

اس بات کا دھیان رکھیں کہ کھانا ادھ کچا نہ رہ جائے اسے مکمل پکائیں اس کے علاوہ سبزی اور پھل بھی کچے اور بغیر دھلے ہوئے استعمال نہ کریں۔ اسی طرح بچوں کو اسکول بریک میں لازمی گھر کا پکا ہوا صاف ستھرا کھانا دے کر بھیجیں تاکہ وہ باہر کی مضر صحت چیزیں نہ کھائیں۔

صفائی کا خیال

اپنے اور بچوں کے کپڑوں کو صاف پانی سے دھوئیں، میلے کپڑے زیادہ دن اکھٹا نہ کریں، گھر میں پانی کسی کھلی جگہ نہ رکھیں اور مکھی مچھر سے بچائیں، باورچی خانے کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.