بھوت کھانا کھلانے کے لئے خود لے کر آتا ہے۔۔ ایسا ڈراؤنا ریسٹورینٹ جہاں جا کر آپ کے رونگٹے بھی کھڑے ہوجائیں

image

سوچیں اگر ایک ایسی جگہ موجود ہوں جہاں آپ کے لئے کھانا کوئی بھوت لے کر آئے تو؟ یہ بات اگرچہ کافی خوفناک اور نامکن سی لگتی ہے مگر اب کراچی میں ایسا ریسٹورینٹ کھل گیا ہے جہاں مختلف بھوت پریت آپ کو ڈراتے بھی ہیں اور آپ کی خدمت بھی کرتے ہیں۔ یہ ریسٹورینٹ کہاں ہے اور یہاں کیا کیا ملتا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

ایسا ریسٹورنٹ جہاں بھوت ڈراتے ہیں

اس عجیب و غریب ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی ہر طرف سے بھوت نکل کر کھانا کھانے آئے لوگوں کو ڈراتے ہیں لیکن گھبرائیے مت یہ کوئی سچ مچ کے بھوت نہیں بلکہ ماسک اور ہالی وڈ فلموں کے ڈراؤنے کرداروں کا لباس پہنے عام انسان ہی ہیں جو بہترین اداکاری کے ذریعے لوگوں کو ڈرا کر انھیں تفریح فراہم کرتے ہیں۔

ریسٹورنٹ کا کھانا بھی کافی لذیذ ہے

جہاں یہ ریسٹورنٹ لوگوں کی تفریح کا بہترین سامان کرتا ہے وہیں یہاں کا کھانا بھی کافی مزیدار ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی ویڈیو میں ٹیم کو ریسٹورنٹ کا کھانا بہت مزیدار لگا۔ یہاں ایک خاص مشروب بھی ملتا ہے جسے آگ لگا کر بنایا جاتا ہے۔

ریسٹورنٹ کہاں واقع ہے اور کب کھلتا ہے

اب ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ریسٹورنٹ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں موجود ہے اور اس کا نام کباب جیز دی ہارر کیفے ہے۔ یہ ریسٹورنٹ شام 5:30 سے کھلتا ہے اور رات 1 بجے تک یہاں لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

چھوٹے بچوں اور فیملیز کے لئے بھی انتظام ہے

دی ہارر کیفے میں ہالی وڈ کی ڈراؤنی فلموں کے مشہور مختلف کرداروں کا روپ دھارے ہوٹل کا اسٹاف موجود ہوتا ہے جس میں جوکر، نن، ڈھانچے اور چڑیلیں بھی موجود ہیں البتہ ہوٹل میں اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ جو لوگ خاص طور پر چھوٹے بچے جو خوفزدہ ہوسکتے ہیں ان کا اہتمام تیسرے فلور پر کیا گیا ہے۔ وہاں تب تک کوئی خوفناک کردار نہیں آتا جب تک اسے بلایا نہ جائے اور فیملیز چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی وہاں مزیدار کھانا کھا سکتی ہیں۔ البتہ دی ہارر کیفے کراچی کے لوگوں کے لئے انوکھی اور بہترین تفریح ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.