اب یہ اور بچے پیدا نہیں کر سکتیں کیونکہ ۔۔ دنیا کے چند ایسے لوگ، جن سے حکومت بھی تنگ آ گئی

image

سوشل میڈیا پر ایسی خبروں سے بھرا پڑا ہے جن میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں، کچھ تو صارفین کو حیرت میں ہی مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مریم:

فریقی ملک یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی مریم نے اس وقت دنیا بھر میں توجہ حاصل کی جب حکومت کی جانب سے ان پر مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی عائد کی گئی۔

یوگنڈا بھر میں زر خیز خاتون کے نام سے مشہور مریم کے کُل 42 بچے تھے، جبکہ ان کی خواہش تھی کہ کچھ بچے اور پیدا ہو جائیں تاکہ 45 بچے پورے ہو جائیں، ان کی یہ خواہش اس لیے بھی تھی کہ ان کے والد کے بھی 45 بچے تھے۔

لیکن حکومت کی جانب سے مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی بھی مریم کی صحت کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی تھی۔ 12 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مریم کا ایک سال بعد ہی پہلا بچہ ہو گیا تھا اور 4 مرتبہ جڑواں بچے، 5 مرتبہ 3 جڑواں بچے اور 5 مرتبہ 4 جڑواں بچوں کی پیدائش نے مریم کو مشہور بنا دیا۔ لیکن مریم کے 42 بچوں میں سے 4 کا انتقال ہو گیا جس کے بعد اب ان کے 38 بچے ہیں۔

مریم کا کہنا ہے کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے اور اپنا رزق لے کر آتے ہیں۔ مریم سلائی کا کام کرتی ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں۔ دوسری جانب حقوق نسواں کی تنظیم کی جانب سے کہنا تھا کہ مریم کو کوکھ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے، اگر مزید بچے پیدا ہوئے تو، اسی طرح ڈاکٹرز کی جانب سے تنبیہہ کی گئی کہ اگر مزید 3 بچے پیدا ہوئے تو مریم کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس تنبیہہ کے بعد وزارت صحت کی جانب سے مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سگریٹ پینے پر پابندی:

ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ابراہیم یوسل جو دن میں سگریٹ کے 2 ڈبے باآسانی پی جاتے تھے۔ ابراہیم اپنی اس خراب عادت سے خود بھی خاصے پریشان تھے اور ہر بار سگریٹ نوشی ترک کرنے کے اِرادے سے پیچھے ہٹ جاتے۔ابراہیم نے 16 سال کی عمر میں سگریٹ نوشی شروع کی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے کی زندگی ان افراد سے دس سال کم ہوجاتی ہے جو سگریٹ نوشی کی عادت سے محفوظ ہیں۔پھر اس نے اسموکنگ کی عادت سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا جو شاد آج تک کسی نے نہیں اپنایا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں متعدد بار سگریٹ نوشی چھوڑنے کی ناکام کوششیں کیں کے لیکن پھر بعد میں اس کا حل تلاش کیا۔ ترک شخص نے موٹرسائیکل کے ہیلمٹ کا مشاہدہ کرکے پنجرے جیسا ہیلمٹ تیار کیا۔ان کے والد کا انتقال پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوا جو سگریٹ نوشی کے عادی تھے۔

لہٰذہ ابراہیم یوسل نے خود کو سگریٹ نوشی سے روکنے کے لیے تانبے کا ہیلمٹ پہننا شروع کیا۔

ابراہیم تمباکو نوشی چھوڑنے کے مقصد کے لیے پرعزم تھے۔ انہوں نے اپنے چہرے کو تانبے کے ہیلمٹ میں دو تالوں سے بند کیا۔ ہیلمٹ 130 فٹ تانبے کی تار سے تیار کیا گیا تھا۔ ابراہیم نے پنجرہ اپنے چہرے کے مطابق ڈیزائن کیا تھا تاکہ وہ باآسانی سانس لے سکٓیں اور پنجرے کے اندر اپنے سر کو ہلا سکیں۔

ہنسنا منع ہے:

شمالی کوریا میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب 11 روز کے لیے ہر شخص کے ہنسنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، یہ فیصلہ شمالی کوریا میں تو جذباتی تناظر میں دیکھا گیا مگر دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین نے اسے حیرت بھری نظروں سے دیکھا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال کی وفات کے 10 برس مکمل ہونے پر حکومت نے 11 روز کے لیے پابندی عائد کی تھی، پبلک مقامات کے ساتھ ساتھ دفاتر میں بھی ہنسنے اور مسکرانے پر پابندی تھی۔

دو سے زائد بچے پیدا کرنے والے کو راشن نہ دیں:

بھارتی سیاستدان کی جانب سے ایک ایسا مطالبہ بھی کیا گیا تھا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

انتر راشٹرایہ ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا کی جانب سے ایک ایسا مطالبہ سامنے آیا جس تشویش کو تو بڑھایا ہی ساتھ ہی صارفین کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیا۔

مسلم دشمنی میں بھارتی سیاستدان نے کہا کہ ایسا قانون ہونا چاہیے جس کے تحت زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو مفت علاج اور سستا اناج کی سہولت نہیں دینی چاہیے، جبکہ دیگر سہولیات سے بھی محروم رکھنا چاہیے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.