کن افراد کے حج کرنے پر پابندی لگا دی گئی؟

image

حج کی ادائیگی کے لئے بڑی عمر کے افراد ہی زیادہ پرجوش ہوتے ہیں کیونکہ حج ایسا فریضہ ہے جو باقی تمام فرائض سے سبکدوش ہونے کے بعد ہی ادا کرنا چاہیے البتہ سعودی حکومت کی جانب سے نئی ٹریول پالیسی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے لوگ اس سال حج کی ادائیگی نہیں کرسکیں گے۔

کورونا ویکسین لگوانا ضروری قرار

یہ پابندی پاکستان سمیت دنیا بھر کے عازمین پر لاگو ہوگی اس کے علاوہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

پالیسیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

حج کے لئے سفر شروع کرنے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا ٹیسٹ منفی آنا بھی ضروری ہے اور ان تمام پالیسیز کا خیال نہ رکھنے پر سعودی ایوی ایشن سخت کارروائی کرسکتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.