پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے بعد کرکٹر معین علی شائقین کی خاص توجہ کا مرکز بنے اور ساتھ ہی معین علی خود بھی پاکستان آکر بے حد خوش ہوئے۔ معین کے والد پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان کی پیدائش انگلینڈ میں۔ معین برطانیہ میں پلے بڑے مگر ان کا دل پاکستان میں بستا ہے اور جب بھی وہ یہاں آتے ہیں انہیں خوشی ملتی ہے۔
معین علی کی اہلیہ کون ہیں؟
انگلینڈ کے مسلمان کرکٹر معین علی کی اہلیہ کا تعلق نہ پاکستان سے ہے اور نہ ہی انگلینڈ سے بلکہ ان کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔ ان کی اہلیہ کا نام فیروزہ حسین ہے اور وہ معین علی کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں مگر تاحال برطانوی شہریت سے محروم ہیں۔ فیروزہ حسین بنگلایش کے چھوٹے شہر سلہٹ میں پیدا ہوئی تھیں۔
معین علی دو بچوں کے والد ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، بیٹے کا نام ابوبکر ہے جبکہ بیٹی کا نام ہادیہ ہے۔
معین علی کی اپنی بنگالی اہلیہ سے کیسے ملاقات ہوئی؟
جیو کی رپورٹ کے مطابق معین علی جب بنگلادیش ٹور کے لیے میچ کھیلنے گئے تھے تب ان کی فیروزہ حسین سے ملاقات ہوئی۔ لیکن کیسے اور کہاں ملاقات ہوئی یہ اب تک کسی کو معلوم نہ چل سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معین علی نے 21 برس کی عمر میں شادی کی تھی۔
خیال رہے کرکٹر معین علی کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا جس میں انہوں نے لاہور کے کھانوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کراچی کے کھانوں کی تعریف کی تھی۔