بھارت میں حیرت انگیز اور عجیب او غریب واقعات پیش نہ آئیں، ایسا کیسے ممکن ہے، ایک ایسے ہی واقعے نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی بھارتی شہری کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی جب سرکاری کاغذات پر اس کا نام ہی بدل کر جانور کا نام رکھ دیا گیا۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ ویسٹ بنگال میں ایک شہری کے شناختی کارڈ ہی کی طرح کے ایک اور اہم کارڈ پر شہری کے سر نیم "دتا" کی جگہ کتا لکھ دیا۔
اب غلطی بھی ایسی تھی کہ جو بھی پڑھے ہنسے بغیر نہ رہ پائے، دتا صاحب مارے مارے سرکاری افسران کے پاس گئے تاہم ان کا مسئلہ حل نہ ہوا۔
آخر کار دتا صاحب نے فیصلہ کیا کہ اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو انگلی ٹیڑھی کرنی چاہیے، اور پھر سرکاری افسران کے راستے پر کھڑے ہو کر بطور پر احتجاج کتے کی آواز میں بھوکنا شروع کر دیا، مجسٹریٹ کی گاڑی روک کر شہری نے کتے کی طرح بھوکنا شروع کیا تو بھیڑ بھی جمع ہو ہی گئی۔
اور پھر مجسٹریٹ نے بھی نوٹس لے ہی لیا، کتے کی بھوکتا شخص کاٹنے کو بھی دوڑ رہا تھا، مگر ظاہر ہے کاٹ نہیں سکتا تھا۔ تاہم سرکاری افسر نے نوٹس لے لیا اور آگے سے بھی رپورٹ مانگ لی، لیکن اسی دوران مذکورہ شہری کتے ہی کی آواز میں کلام کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر شہری کی ویڈیو نے خوب توجہ حاصل کی ہے۔