بھائی نے بہن کے لیے بڑی قربانی دے دی ۔۔ بڑے بھائی نے اپنی بہن کے لیے کیا قربانی دی جس کے بعد وہ اپنے بھائی کے قدموں میں گر گئی؟

image

بھائی بہنوں کے محافظ ہی نہیں بلکہ ان کے لیے اپنا سب کچھ دینے والے ہوتے ہیں۔ جب بہن بیمار ہوتی ہے تب انہیں ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتے ہیں جب وہ ناراض ہوتی ہے تو اس کے ناز و نخرے اٹھاتے ہیں اور جب وہ اسے کچھ چاہیئے ہوتا ہے تو اسے وہ چیز لا کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ کیا ہے ایک بھائی نے اپنی پیاری بہنا کے لیے۔ جی ہاں ! اس دنیا میں آج بھی ایسے بھائی موجود ہیں جنہوں نے اپنی بہن کے لیے وہ کر دکھایا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔

چنیتا نامی 27 سالہ لڑکی نے اپنی گریجویشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور اس پوسٹ نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ اس لڑکی کی کامیابی بہت قابل ذکر ہے کیونکہ اس کے پیچھے ایک ایسی کہانی چھپی ہے جو آپ کی آنکھوں میں آنسو لے آئے گی۔

جیسا کہ چنیتا اور اس کے خاندان کو اچھی طرح معلوم ہے، تعلیم حاصل کرنا اور ڈگری حاصل کرنے کے لیے اپنی پڑھائی جاری رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ چنیتا نے جنوبی تھائی صوبے ناکھون سری تھمارات کی راجابھاٹ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے، حالانکہ یہ سوچا جا رہا تھا کہ وہ 2018 میں ایسا کر لے گی۔

رپورٹس کے مطابق چنیتا کی گریجویشن خراب مالی معاملات کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔ چنیتا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ اس کے بڑے بھائی اور والدہ کے ساتھ ایک کم اجرت پر کام کرنے والا شخص جس نے اپنے بچوں کو ایک عام لیکن ایک اچھی طرزِ زندگی کی ضمانت دینے کے لیے کئی قربانیاں دی ہیں۔

چنیتا کے گھر والوں نے اس کا اور اس کے بھائی کا ایک ہی اسکول میں داخلہ کروا دیا مگر اس کے اہلخانہ کو اپنے دونوں بچوں کی اسکول کی فیسیں ادا کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔

پھر ہوا کچھ یوں کہ چنیتا کے بڑا بھائی نے پیسے بچاتے ہوئے اپنی بہن کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

چنیتا نے اپنی تعلیم جاری رکھی اس نے اسکول پاس کیا پھر کالج گئی۔ چنیتا اپنے بھائی کی قربانی یاد تھی۔ وہ خاندان میں اکیلی تھی جس نے یونیورسٹی سے گریجوئیشن مکمل کیا۔

اس لڑکی نے حال ہی میں جنوبی تھائی صوبے ناکھون سری تھمارات کی راجابھاٹ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

چنیتا نے پھر اپنا سر جھکا لیا اور گھٹنوں کے بل اپنے بھائی کے قدموں میں گر گئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts