شادی کے وقت بھی بیٹی پردہ کرتی رہی ۔۔ اتنی بڑی شخصیت مگر سادہ سا شادی کارڈ؟ 5 مشہور شخصیات اور ان کی بیٹیوں کی محبت

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اگرچہ اس معاشرے میں اہم کردار نبھاتی دکھائی دیتی ہیں، کوئی کھلاڑی ہے تو کوئی سیاست دان اور کوئی اداکار، لیکن یہ سب ایک والد بھی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے، جنہوں نے اپنی بیٹی کی رخصتی کی۔

محمد یوسف:

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے مشہور اور مقبول ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کی دلچسپ شخصیت سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہے، توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ وہ تبلیغ کا پیغام عام کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے شروعات اپنے گھر سے کی۔

بیٹی کی شادی کے موقع پر بھی باپ اور بیٹی دونوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اپنی بیٹی کی شادی کی خوشخبری کرکٹر نے مداحوں سے ٹوئیٹر پر شئیر کی تھی، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی میرے آنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر اب الوداع جاو بابل کے نگر سے اپنے گھر الوداع اے مری دختر مری نور نظر اب الوداع۔

ایک باپ کے لیے یہ سب سے اہم اور بڑا دن ہوتا ہے، جب اس کی بیٹی ایک دوسرے گھر کی ہو جاتی ہے، جہاں وہ دوسرے گھر کو بھی اپنا گھر بناتی ہے۔

اے آر رحمٰن:

اے آر رحمٰن اگرچہ بھارت کے گلوکار ہیں، تاہم ان کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کے صوفی کلام پاکستان میں بھی مقبول ہیں۔

لیکن اس سب میں ان کی بڑی بیٹی نے پاکستانیوں کی بھی خوب توجہ سمیٹ لی۔ خدیجہ رحمٰن برقع اوڑھنا اور حجاب کرنا پسند کرتی ہیں، ان کی یہ عادت نہ صرف سب کو حیران کرتی ہے بلکہ رشک کرنے پر بھی مجبور کر دیتی ہے۔

بیٹی کی منگنی جب ہوئی تو والد کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اب بیٹی اتنی بڑی ہو گئی کہ اسے اب وداع کرنے کا وقت ہونے والا ہے۔ اے آر رحمٰن اس لیے بھی خوش ہیں، کہ ان کی بیٹی نے اپنی مرضی سے بھی وہ کام کیا ہے، جس پر دنیا اس پر رشک کر رہی ہے۔

انضمام الحق:

مشہور پاکستانی کھلاڑی انضمام الحق کی بیٹی کی شادی بھی اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی تھی جب پاکستان کرکٹ کے سابق اور حاضر سروس کھلاڑیوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

بیٹی کی شادی کے موقع پر بھی کھلاڑی اور فیملی نے پردے کا خاص خیال رکھا۔ جبکہ والد شادی کے انتظامات سے لے کر رخصتی تک میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

بیٹی حمیمہ حق کی شادی ملک مسعود کھوکر کے بیٹے سے ہوئی ہے جو کہ کاروباری شخصیت ہیں۔

شہود علوی:

مشہور اداکار شہود علوی اگرچہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، لیکن بطور والد بھی وہ سب کو بھا گئے۔

کیونکہ والد بیٹی کی شادی کے موقع پر جس طرح بھاگ دوڑ کر رہے تھے اور ایک ذمہ دار باپ ہونے کا احساس دکا رہے تھے، سب کی توجہ خوب سمیٹ چکے ہیں۔

اس سب میں بیٹی اریبہ والد کے ہمراہ موجود تھی، جب رخصتی قریب تھی، ایسے میں والد بھی بیٹی کا ہاتھ تھامے اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے حوصلہ دے رہا تھا۔ ظاہر ہے والد کے لیے اس کی بیٹی چھوٹی ہی رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آخری وقت تک اپنی بیٹی کا ساتھ دینے کا سوچتا ہے۔

آفتاب اقبال:

مشہور تجزیہ کار اور ہوسٹ آفتاب اقبال آج کل پاکستانی میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں، لیکن جہاں وہ تجزیہ کار کے طور پر مقبول ہو رہے ہیں، وہیں وہ بیٹی کی رخصتی کے وقت بھی وائرل ہو گئے تھے۔

بطور والد آفتاب اقبال نے جب بیٹی کو رخصت کیا، چہرے پر مسکراہٹ موجود تھی، قرآن کے سائے میں بیٹی ایک نئی شروعات کرنے جا رہی تھی، ایسے میں والد کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور ہمت بھی۔

کیونکہ والد عام طور پر بیٹی کی رخصتی کے وقت جذباتی ہو ہی جاتے ہیں، لیکن آفتاب اقبال نے اپنا حوصلہ اور ہمت کو ٹوٹنے نہیں دیا۔

اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کیسے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر لی ہے۔

جنرل ر فیض حمید:

حال ہی میں جنرل ر فیض حمید کی بیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

پاکستان کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ویسے تو پاکستان اور افغانستان میں مقبول ہو گئے تھے تاہم ان کی بیٹی کی رخصتی کی ویڈیو نے سب کو اپنی جانب متوجہ ضرور کیا۔

کیونکہ والد چاہے کسی بھی پیشے سے وابسطہ ہو، لیکن جب وہ اپنی بیٹی کو رخصت کر رہا ہوتا ہے، تو اسے اپنی بیٹی کو خوب دعاؤں اور حوصلے کے ساتھ رخصت کرنا ہوتا ہے، ایسا ہی کچھ جنرل ر فیض حمید نے کیا۔

دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ دوپہر کی اس شادی کا کارڈ بھی نہایت سادہ اور سفید رنگ کا تھا، جس پر کوئی خاص ڈیزائن بھی نہیں تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.