پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو یہاں آئے کیوں؟ پاکستان کے خلاف بیان دینے پر شوبز شخصیات نے جاوید اختر کو کھری کھری سنادیں

image

“مجھے سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جاوید اختر صاحب نے فیض صاحب کے فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں۔ میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں۔ ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں“

یہ کہا ہے پاکستانی اداکارہ ریشم کا جو جاوید اختر کے حالیہ دورے میں پاکستان مخالف بیان دینے پر کافی غصے میں ہیں۔ چند روز قبل لاہور میں منعقد ہونے والے فیض فیسٹیول میں شریک بھارت سے آئے مشہور شاعر جاوید اختر نے پاکستان کے خلاف متنازع بیان دیا ہے جس پر پاکستان کی شوبز شخصیات بہت غصے میں ہیں۔

اداکار اعجاز اسلم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “مسٹر جاوید اختر کیا آپ کشمیر ک موضوع پر بات کرنا پسند کریں گے؟ آپ کو پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو یہاں آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ ہم پھر بھی آپ کی باحفاظت اپنے وطن واپسی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس آپ کی بکواس کا یہی جواب ہے۔

نور نے بھی جاوید اختر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان پاکستانی شوبز شخصیات پر تنقید کی جو ان کے لاہور آنے پر ان کے قدموں میں جابیٹھے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.